ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گونج رہی ہے کسانوں کی آواز حکومت کو سننا ہوگا: راہل گاندھی

گونج رہی ہے کسانوں کی آواز حکومت کو سننا ہوگا: راہل گاندھی

Sun, 27 Dec 2020 10:19:28    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے رکن اسمبلی راہل گاندھی نے کسان تحریک کے بہانے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ ہفتے کے روز راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ ویڈیو کیپشن میں لکھا گیا ہے - کسانوں کی آوازگونج رہی ہے، حکومت کو سننا پڑے گا۔اس سے قبل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کے روز زرعی قانون کے معاملے پر صدر سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان قوانین سے کسانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، ملک دیکھ رہا ہے کہ کسان قانون کے خلاف کھڑا ہے۔ میں وزیر اعظم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کسان اس وقت تک نہیں ہٹے گا جب تک قانون واپس نہیں ہوگا۔


Share: